9 اگست، 2026، 1:40 PM

جب تک امریکہ مطالبات تسلیم نہ کرے، آبنائے ہرمز بند رہے گی، ذوالقدر

جب تک امریکہ مطالبات تسلیم نہ کرے، آبنائے ہرمز بند رہے گی، ذوالقدر

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ جب تک امریکہ اپنے رویے میں تبدیلی نہ لائے اور ایران کی جانب سے پیش کردہ چھ مطالبات پورے نہ کرے، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی توقع بھی نہ رکھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکہ اپنے رویے میں تبدیلی نہیں لاتا اور ایران کے مطالبات پورے نہیں کرتا۔

محمد باقر ذوالقدر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس اہم تزویراتی آبی گزرگاہ کو دوبارہ کھولنے سے قبل واشنگٹن کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔

انہوں نے ایران کے چھ مطالبات گنواتے ہوئے کہا کہ ان میں رہبر انقلاب اسلامی کے خلاف امریکی دھمکیوں کا خاتمہ، ایران اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے خلاف فوجی کارروائیوں کی مستقل بندش، ایران کے محاصرے میں شریک امریکی بحری و فضائی افواج کی واپسی، حالیہ جنگ میں ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ، امریکی پابندیوں کا خاتمہ اور ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی شامل ہے۔

ذوالقدر نے کہا کہ یہ مطالبات ایرانی عوام کی خواہشات کی عکاسی کرتے ہیں اور گزشتہ چھ روز کے دوران ملک بھر میں ہونے والے عوامی اجتماعات کو اس کا مظہر قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ جنگ ہو یا مذاکرات، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل ان مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

News ID 1940607

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha